تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:29

رجنی کانت کی ودیا بالن کو اپنی نئی فلم ’کو چادیاں‘ میں کام کی پیشکش

جنگ نیوز -
ممبئی…این جی ٹی…سپر اسٹاررجنی کانت کی ودیا بالن کو اپنی نئی فلم "کو چادیاں" میں کام کر نے کی پیشکش کردی۔رپورٹ کے مطابق سپرہٹ فلم ڈرٹی پکچر میں بالی ووڈ اسٹار ودیابالن نے اپنی بولڈ اداکاری سے جہاں لاکھوں مداحوں کو حیران کر دیا ہے وہیں تامل سپر اسٹار رجنی کانت بھی ان کی اداکارانہ صلا حیتوں سے متاثر ہوئے بناء نہیں رہ سکے۔ یہی وجہ ہے کہ رجنی کانت نے اپنی نئی تامل تھری ڈی فلم "کوچادیاں" (Kochadaiyaan)میں ودیا بالن کو کام کر نے کی پیشکش کی ہے۔رجنی کانت نے ودیا کے ساتھ کام کر نے کی خواہش کااظہار پہلی مرتبہ نہیں کیا بلکہ وہ اس سے قبل بھی فلم "رانا" میں ودیا کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے لیکن بدقسمتی سے فلم کے اسکرپٹ اور اپنے کر دار کے بارے میں معلومات نہ ہو نے کے باعث ودیا کو انکار کر نا پڑا۔ رجنی کانت کے مدِ مقابل فلم "کو چادیاں" میں کام کر نے کی پیشکش ودیا کیلئے اہمیت رکھتی ہے مگر ڈرٹی پکچر کے بعد شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی ودیا نے فی الحال اس آفر کے بارے میں کو ئی جواب نہیں دیا لیکن یقینا وہ رجنی کانت کی اس سنہری آفر کو ایک بار پھر ٹھکرانے کی حماقت بھی نہیں کریں گے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.