تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:29

7لاکھ36ہزارڈالر میں دنیا کی مہنگی ترین مچھلی کی نیلا می

جنگ نیوز -


ٹو کیو …این جی ٹی…ٹو کیو کے مچھلی با زارمیں دنیا کی مہنگی ترین ٹیونا مچھلی کی نیلا می ہوئی۔539پونڈ وزنی ٹیونا مچھلی7لاکھ36ہزارڈالر میں فروخت کی گئی۔رپورٹ کے مطابق جاپان میں دنیا کے سب سے بڑے خوردنی مچھلی کے بازار میں ہونے والی نیلامی میں دیو ہیکل ٹیونامچھلی7لاکھ36ہزارڈالر میں نیلام ہوگئی۔539پونڈ(269کلوگرام) وزنی اس مچھلی کو فی سلائس96ڈالر جبکہ فی کلو2ہزار737ڈالر میں نیلام کیا گیا۔اس دیو ہیکل ٹیونامچھلی کو جاپان کے ایک سوشی ریستوران نے فروخت کے لیے پیش کیاتھا جسے کئی غیر ملکی بولی کنندگان کو مات دیتے ہوئے جاپان میں سوشی ریستوران کے مالک نے خرید لیا۔اس با زا ر میں ہر سال کے آغاز پر دیو ہیکل مچھلیاں نیلا می کے لیے پیش کی جا تی ہیں جس میں گز شتہ سال342 کلو گرام وزنی ٹیو نامچھلی تین لاکھ چھیا نوے ہزا ر(400,000)ڈالر میں ڈالر میں نیلا م ہو ئی تھی تاہم اس ٹیونا مچھلی کی7لاکھ ڈالر سے زائد میں نیلامی نے ٹیونا مچھلی کی فروخت کا نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.