تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:52

حسن جہانگیر کا مشہورِ زمانہ گانا’ ہوا ہوا‘کا ریمکس ورژن ریلیز

جنگ نیوز -


ممبئی…این جی ٹی…بالی ووڈ فلم4084(چالیس چوراسی)کے لیے پاکستانی پاپ گلوکار حسن جہانگیر کا مشہورِ زمانہ گانا ہوا ہواکا ریمکس ورژن ریلیز کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق راحت فتح علی خان، شفقت امانت علی ،اسٹرنگز بینڈ اور عاطف اسلم کے بعدمشہور پاکستانی پاپ گلوکار حسن جہانگیر کو بھی بالی ووڈ فلم انڈسٹری نے بلاآخر پہچان ہی لیا۔جی ہاں بالی ووڈ فلم چالیس چوراسی(4084)میں گلوکار حسن جہانگیر کے مشہورِ زمانہ گانے" ہوا ہوا" کو بھی شامل کیاگیاہے۔ہدایتکار ہرائیڈے شیٹھی کی اس فلم میں نصیر الدین شاہ،کے کے مینن،اتل کلکرنی اور روی کشن سمیت کئی دیگر اداکار بھی کام کررہے ہیں ۔اس فلم میں حسن جہانگیر کے گانے کو ریمکس کرکے شامل کیا گیا ہے جس کی پہلی وڈیو بھی باقاعدہ جاری کردی گئی ہے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ آجکل قسمت کی ستم ظریفیوں کا شکار حسن جہانگیر کا یہ گانا اگر بالی ووڈ میں کامیاب ہوجاتا ہے تو عین ممکن ہے کہ وہ اس انڈسٹری میں مزید کام حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہوجائینگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.