6 جنوری 2012
وقت اشاعت: 11:29
اے پی ایم ایل کومزارقائدسے ملحقہ میدان میں جلسہ کی اجازت
جنگ نیوز -
کراچی…اے پی ایم ایل کومزارقائدسے ملحقہ میدان میں جلسہ کی اجازت دے دی۔ سندھ ہائیکورٹ نے آل پاکستان مسلم لیگ کو مزار قائد سے ملحقہ میدان میں جلسہ کی اجازت دے دی ہے اورقرار دیا ہے کہ یہ میدان مزار قائد کے احاطے کا حصہ نہیں بلکہ مزار کی حدود میں آتا ہے اور کوئی قانون اس میدان میں جلسے سے نہیں روکتا۔سابق صدر پروز مشرف کی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے جنرل سیکریٹری حارث نواز نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ مزار قائد پرجماعت اسلامی ، تحریک انصاف اور دیگر جماعتیں سیاسی جلسے کرچکی ہیں۔ ان کی جماعت آٹھ جنوری کووہاں جلسہ کرناچاہتی ہے جبکہ ان کے وکیل صدیق مرزا نے مدعا علیہان کوجلسے کی اجازت کیلئے درخواستیں دیں لیکن ان کا فیصلہ نہیں کیا گیا جبکہ جلسے کی تاریخ قریب آچکی ہے۔ جسٹس منیب اختر اور جسٹس سلمان حامد پر مشتمل بنچ نے حکم دیا کہ د رخواست گزار اسی جگہ جلسہ کرسکتے ہیں جہاں تحریک انصاف نے جلسہ کیا ، لیکن ان ہی شرائط کہ تحت جو تحریک انصاف پر عائد کی گئی تھیں۔ بینچ نے اپنی آبزرویشن میں مزید کہا کہ مدعاعلیہان کے وکلاء میں سے کوئی بھی عدالت کواس بات کا جواب نہیں دے سکا کہ اس پلاٹ پر کس قانون کے تحت جلسہ کرنے سے پہلے اجازت لینا ضروری ہے۔