6 جنوری 2012
وقت اشاعت: 11:40
چنیوٹ میں پولیس مقابلہ،ایک ڈاکو ہلاک ،دوفرار
جنگ نیوز -
چنیوٹ …ضلع چنیوٹ میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک اور 2ڈاکو فرار ہوگئے،پولیس کے مطابق جھنگ فیصل آباد بائی پاس روڈ پرڈاکو لوٹ مار کر رہے تھے،اس دوران پولیس پہنچ گئی ،پولیس اور ڈاکووٴں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا،فرار ہونے والے ڈاکووٴں کی تلاش جاری ہے ۔