تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 جنوری 2012
وقت اشاعت: 11:40

پشاور:شہری کو سوئی گیس دفتر نے ایک لاکھ روپے کا بل بھیج دیا

جنگ نیوز -
پشاور کے رہائشی خرم شہزاد کو سوئی گیس دفتر نے ایک لاکھ روپے کا بل بھیج دیا۔ پشاور کے علاقہ ہشت نگری کے رہائشی خرم شہزاد کو اس وقت دھچکا لگا جب سوئی گیس اہلکار نے اسے ایک لاکھ چار سو دس روپے کا بل تھما گیا۔ خرم شہزاد نے جیو نیوز کو بتایا کہ اس کے ذمہ نہ کوئی بقایاجات ہیں اور نہ ہی کوئی جرمانہ عاید کیا گیا ہے۔ جبکہ اسکے گھر کئی کئی گھنٹے گیس ہی نہیں ہوتی۔ لیکن ا س کے باوجود اسیایک لاکھ روپیکا بل تھاما دیا گیا ہے۔ خرم شہزاد کے مطابق اس نے بل کی درستگی کے لیئے سوئی گیس دفتر کے کئی چکر لگائے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.