6 جنوری 2012
وقت اشاعت: 12:52
امریکاکیلئے نامزدسفیرشیری رحمان کی صدرزرداری کی ملاقات
جنگ نیوز -
اسلام آباد...امریکاکیلئے نامزدسفیرشیری رحمان نے صدرآصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے،انہوں نے یقین دہائی کرائی کہ تمام عالمی فورمزپرپاکستان کے مفادات کابھرپورتحفظ کیاجائے گا۔ایوان صدر اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں امریکا میں نامزدسفیر کی ذمہ داریوں کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔صدارتی ترجمان کے مطابق صدر آصف زرداری نے شیری رحمان کی صلاحیتوں پر بھرپور اعتمادکرتے ہوئے توقع ظاہرکی وہ اہم ذمہ داری کوچیلنج سمجھ کراداکریں گی۔اس موقع پرشیری رحمان کاکہناتھاکہ وہ امریکاکے ساتھ تعلقات کوفروغ دینے پرخصوصی توجہ دیں گی،صدر نے شیری رحمان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔