تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 جنوری 2012
وقت اشاعت: 12:42

کراچی: آل پاکستان مسلم لیگ کو مزارقائد پر جلسے کی اجازت

اے آر وائی - سندھ ہائی کورٹ نے آل پاکستان مسلم لیگ کو مزار قائد سے ملحقہ گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کے اجازت دے دی۔

کراچی میں دو رکنی بینچ نے اے پی ایم ایل کی جانب سے درخواست کی سماعت کی ۔



دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئےججز نے کہاکہ حکومتی وکلا اپنا موقف ثابت کرنے میں ناکام ہوگئے۔ اے پی ایم ایل کو انہی شرائط و ضوابط پر جلسہ گاہ میں جلسہ کرنے کی اجازت دی گئی ہے جن پر تحریک انصاف جلسہ کرنے کی اجازت دی گئی تھی ۔



اس سے قبل وزارت داخلہ سندھ نے اپنا جواب عدالت میں داخل کرایا کہ تحریک انصاف کو جلسہ کرنے کی اجازت وزیر اعظم نے دی تھی جبکہ آل پاکستان مسلم لیگ کو اجازت وزیر اعظم نے نہیں دی ۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.