6 جنوری 2012
وقت اشاعت: 12:15
قبل از وقت انتخاب قوم کا مطالبہ ہے، نواز شریف
اے آر وائی - مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ قبل از وقت انتخاب قوم کا مطالبہ ہے اور ایسا کرنا ہی وقوم کے حق میں بہتر ہوگا، بلوچستان کے معاملے پر قومی کانفرنس ہونی چاہیے ۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے حالات غیر اطمینان بخش ہیں ۔ حکمران اس جانب توجہ دیں یہاں کوئی باغی نہیں ہے۔ بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ بند ہونی چاہیے، ایجنسیوں اور سیاستدانوں کو اپنا اپنا کام کرنا چاہیے ۔
نوازشریف کا کہنا تھا کہ حکومت نے سانحہ خروٹ آباد کے بعد کیا ایکشن لیا۔ میثاق جمہوریت پر دستخط کا مطلب تھا کہ ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائی جائیں گی ۔ نئے صوبوں کے قیام سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ صوبے انتظامی بنیادوں پر بنیں تو حمایت کریں گے ۔