6 جنوری 2012
وقت اشاعت: 12:6
ایوان صدر میں اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کا اہم اجلاس جاری
اے آر وائی - ایوان صدر اسلام آباد میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں سینیٹ الیکشن، عام انتخابات اور نئے صوبوں کے قیام کے بارے میں مشاورت کی جارہی ہے۔
اجلاس میں چوہدری شجاعت حسین، اسفند یار ولی خان، ڈاکٹر فاروق ستار، منیر خان اورکزئی، اسرار اللہ زہری، سید خورشید شاہ اور دیگر رہنما شریک ہیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئندہ ماہ فروری میں سینٹ کے انتخابات اور نئے صوبوں کے قیام کے بارے میں اتحادی جماعتوں کے درمیان اختلافات ختم کرانے اور سال کے آخر میں عام انتخابات کے انعقاد بارے میں مشاورت جاری ہے۔ سینٹ کے انتخابات میں اتحادی جماعتوں کے درمیان سیٹ ایڈجسمنٹ کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔