6 جنوری 2012
وقت اشاعت: 12:52
کراچی:انتظامات دھرے رہ گئے، پیپلزپارٹی کی ریلی ریڈ زون میں داخل
جنگ نیوز -
کراچی...انتظامیہ کی جانب سے تمام انتظامات دھرے رہ گئے اور پیپلزپارٹی لیاری کے ورکرز کی ریلی ریڈ زون میں داخل ہوگئی، ریلی کے شرکاء کو منتشر کرنے کے لئے پولیس کی جانب سے شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی گئی۔ ریلی کو بلاول ہاوٴس جانے سے روکنے کے لئے شاہین کمپلیکس پر کنٹینر لگا کر راستہ بند کیا گیا تھا تاہم جب ریلی شاہین کمپلیکس پہنچی تو شرکاء نے کنٹینر اور رکاوٹیں ہٹانے کی کوشش کی جس پر پولیس نے ریلی کے شرکاء کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی ۔ ریلی اور شیلنگ کے باعث شاہین کمپلیکس سے ملحقہ سڑکوں پر ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں۔ ریلی کو روکنے کے لئے واٹر کینن، فائر بریگیڈ، پریزن وین اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے ، جبکہ امریکی قونصل خانے اور ایم ٹی خان پر بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔