تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 جنوری 2012
وقت اشاعت: 12:52

خیبرپختونخوا :گاڑیوں میں سیاہ شیشوں کے استعمال پر پابندی برقرار

جنگ نیوز -
پشاور...خیبرپختونخوا میں گاڑیوں کے سیاہ شیشوں کے استعمال پر پابندی برقرار رکھنے کے لئے پولیس کو ہدایات جاری۔ خیبرپختونخوا کے محکمہ داخلہ نے دہشت گردوں کی سرگرمیوں پر قابو پانے کے لئے گاڑیوں کے سیاہ شیشوں کے استعمال پر پابندی برقرار رکھنے کیلئے پولیس کو ہدایات جاری کردیں۔ محکمہ داخلہ و قبائلی علاقہ جات خیبرپختونخوا کے نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز کو سیاہ شیشوں کے خلاف خصوصی مہم شروع کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ جس کا مقصد دہشت گردوں کی سرگرمیوں کو کنٹرول کرنا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام متعلقہ اعلی حکام کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.