6 جنوری 2012
وقت اشاعت: 12:56
ملتان:جماعت اسلامی کا بجلی گیس کی لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہرہ
جنگ نیوز -
ملتان...جماعت اسلامی نے بجلی گیس کی لوڈشیڈنگ اورنرخوں میں اضافے کیخلاف منصورہ ملتان روڈ چونگی کے باہر احتجاج مظاہرہ کیا۔مظاہرے میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔مظاہرے کی قیادت جماعت اسلامی کے رہنماوٴں فریداحمد پراچہ اور امیرالعظیم نے کی۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے قائدین کا کہنا تھا کہ آئے روز بجلی اور گیس کے نرخوں میں اضافہ زیادتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روٹی کپڑا مکان کا نعرہ لگانے والے حکمرانوں نے عوام پر عرصہ حیات تنگ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے عوام کو اندھیر میں رہنے پر مجبور کردیا ہے۔ انہوں نے کہا حکومت سے نجات کے لیے تحریک چلانے کی ضرورت ہے۔