6 جنوری 2012
وقت اشاعت: 13:7
صوبہ ہزارہ کے قیام کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں، چیئرمین ہزارہ تحریک
جنگ نیوز -
اسلام آباد...ہزارہ تحریک کے چیئرمین محمد یوسف کا کہنا ہے کہ سرائیکی صوبہ بنانے کے حمایتی وزیر اعظم یہ بات یاد رکھیں کہ ہزارہ کے عوام 7 جانوں کی قربانی دے چکے ہیں اور صوبہ ہزارہ کے قیام کامطالبہ پورا ہونے تک مزید قربانیوں کیلئے بھی تیار ہیں۔ پارلیمنٹ کے باہر صوبہ ہزارہ تحریک کے کارکنوں کے مظاہرے سے خطاب میں محمد یوسف کا کہنا تھا کہ کچھ قوتیں صوبہ ہزارہ کی راہ میں روڑے اٹکا رہی ہیں تاہم انہیں کامیابی حاصل نہیں ہوگی۔ بیسویں ترمیم پیش کی جاچکی ہے اور اب حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے صوبہ ہزارہ قائم کرے۔ ہزارہ تحریک کے چیئرمین کاکہناتھاکہ مظلوموں کی آوازپارلیمنٹ میں اٹھانے پر وہ ایم کیو ایم کی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔