تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 جنوری 2012
وقت اشاعت: 13:41

لیاری کے رہائشیوں کی ریلی کی ریڈ زون میں داخلے کی کوشش

جنگ نیوز -


کراچی...لیاری کے رہائشیوں کی ریلی کی ریڈ زون میں داخلے کی کوشش پر پویس کی جانب سے مظاہرین کو منشتر کرنے کیلئے شدید شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی گئی ،جس کے نتیجے میں کئی افراد کے زخمی ہوئے ہیں پولیس نے متعدد افرد کو بھی گرفتار کیا ہے۔پویس کی جانب سے شیلنگ اور فائرنگ کے سبب مشتعل مظاہرین نے آئی آئی چندریگرروڈ پر موجود گاڑیوں کونقصان پہنچایا زرائع کے مطابق ایم اے جناح روڈ پر بھی مشتعل مظاہرین کی جانب سے توڑ پھوڑ ،اورگاڑیوں سے لوٹ مار کی اطلاعات ملی ہیں۔پولیس روئے کے خلاف پی پی لیاری کے مقامی کے رہنما ظفر بلوچ نے آئی آئی چندریگر روڈ پر دھرنا دیا ہے۔اس سے پیشترپولیس کو اعلیٰ حکام کی جانب سے شیلنگ اور فائرنگ نہ کرنے کی ہدایت انتظامیہ کی جانب سے تمام انتظامات دھرے رہ گئے اور پیپلزپارٹی لیاری کے ورکرز کی ریلی ریڈ زون میں داخل ہوگئی تھی ۔ ریلی کو بلاول ہاوٴس جانے سے روکنے کے لئے شاہین کمپلیکس پر کنٹینر لگا کر راستہ بند کیا گیا تھا تاہم جب ریلی شاہین کمپلیکس پہنچی تو شرکاء نے کنٹینر اور رکاوٹیں ہٹانے کی کوشش کی۔ جس پر پولیس نے ریلی کے شرکاء کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی ۔ ریلی اور شیلنگ کے باعث شاہین کمپلیکس سے ملحقہ سڑکوں پر ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں۔ ریلی کو روکنے کے لئے واٹر کینن، فائر بریگیڈ، پریزن وین اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھیں ، جبکہ امریکی قونصل خانے اور ایم ٹی خان پر بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.