6 جنوری 2012
وقت اشاعت: 14:18
وزیراعظم نے لیاری کی صورتحال کو فوری کنٹرول کرنے کی ہدایت کردی
جنگ نیوز -
اسلام آباد...وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ اور سی ایم ہاؤس کے قریب مظاہرے کے حوالے سے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے سندھ انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ لیاری کی صورتحال کو فوری طور پر کنٹرول کریں،ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان کے مطابق اس حوالے سے وزیراعظم نے سندھ کے وزیرداخلہ منظور وسان سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے ان سے تمام صورتحال معلوم کی اور انھیں ہدایت کی فوری طور پر صورتحال کو بہتر بنایا جائے اور شہریوں کے جان ومال کا تحفظ کیا جائے۔