6 جنوری 2012
وقت اشاعت: 16:30
بریڈ پٹ کی سالگرہ پر انجلینا جولی کاعجیب تحفہ،آبشار خرید کر دیدیا
جنگ نیوز -
ہالی ووڈ...ہالی وڈ ایکٹریس انجلینا جولی نے اپنے ساتھ بریڈ پٹ کو ان کی سالگرہ پر وہ تحفہ دیا ہے جس کے وہ خواب دیکھا کرتے تھے۔بریڈ پٹ گذشتہ دنوں 48 برس کے ہوئے تو انھیں تحفے میں وہ مل گیا جس کے خواب وہ عرصہ دراز سے دیکھا کرتے تھے، بریڈ پٹ کی شدید خواہش تھی کہ انکا گھر کسی ایسی جگہ پر ہو جہاں آبشار کے گرنے کی آواز ان کے گھر تک آئے۔ اب ایسی خواہش کو زندگی کے ساتھی سے زیادہ کون جان سکتا ہے،لہٰذا پریڈ پٹ کے ساتھ انجلینا نے کچھ ایسا ہی کیا اور انھیں انکی 48 ویں سالگرہ پر کیلی فورنیا میں ایک پورا آبشار ہی خرید کے تحفے میں دے دیا،اپنے خوبصورت تعمیراتی ذوق کے لیے مشہور بریڈ پٹ اب تیاری کر رہے ہیں اس آبشار کے ساتھ ہی اپنے خوابوں کا گھرتعمیر کرنے کی۔