تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 جنوری 2012
وقت اشاعت: 16:41

مظاہرین صورتحال کی خرابی کے ذمہ دار ہیں، 50سے زائد گرفتاریاں ہوئی ہیں،آئی جی

جنگ نیوز -


کراچی....آئی جی سندھ سید مشتاق شاہ نے کہا ہے کہ یہ طے ہے کہ ریڈ زون میں کسی کو نہیں آنے دینا ہے ،انھوں نے کہا کہ پولیس ہنگامہ آرائی کے دوران تماشائی کا کردار ادا نہیں کرسکتی ،50سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ، جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ پولیس کے سربراہ نے کہا کہ نہ تو رینجرز ناکام ہوئی اور نہ ہم ناکام ہوئے ہیں،مظاہرین منتشر نہیں ہوئے تو قانون کے مطابق کارروائی کرینگے،انھوں نے کہاکہ پولیس کو بیک فٹ پر جانے کے احکامات نہیں دیے، مظاہرین عورتوں اور بچوں کو ساتھ لاتے ہیں تاکہ انھیں استعمال کریں، انھوں نے اس بات سے اتفاق نہیں کیا کہ پولیس نے زیادہ طاقت کا مظاہرہ کیا اور کہا کہ مظاہرین ہی صورتحال خراب کرنے کے ذمہ دار ہیں،انھوں نے کہا کہ کیا پولیس سب چھوڑ کر بیٹھ جائے اور جسکا جہاں جی چاہے جہاں چلا جائے،پولیس نے بالکل صحیح ایکشن کیا ہے ، اور قانون کے مطابق کیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.