تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 جنوری 2012
وقت اشاعت: 16:41

پنجاب : 8 پولیو مریض سامنے آنے پر 24 ڈاکٹرز، ویکسی نیٹرز معطل

جنگ نیوز -


لاہور...حکومت پنجاب نے صوبے میں گزشتہ سال 8 پولیو مریض سامنے آنے پر 7 ڈاکٹروں سمیت 24 ویکسی نیٹرز معطل کر دیئے، معطل ملازمین کو فوری چارج چھوڑ کر محکمہ صحت میں رپورٹ کرنے کا حکم دیدیا گیا۔ محکمہ صحت پنجاب کے ذرائع نے جیو نیوز کے نمائندے امین حفیظ کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے سال 2011ء میں پولیو کے 8 مریض سامنے آنے پر ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم جاری کیا تھا۔ ابتدائی تحقیقات کے نتیجے میں ضلع وہاڑی، رحیم یار خان اور اوکاڑہ کے ای ڈی اوز جبکہ فیصل آباد کے ای ڈی او ہیلتھ اور ماتحت ویکسی نیٹرز معطل کر دیئے ہیں۔ محکمہ صحت کے ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے یہ حکم بھی دیا کہ آئندہ جس ضلع میں پولیو کا مریض نکلا وہاں ویکسی نیٹر سے ای ڈی او تک سب کومعطل کر دیا جائے گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.