تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 جنوری 2012
وقت اشاعت: 16:52

ترک بینک کا ترقیاتی منصوبوں کیلیے1ارب ڈالر قرضہ کی پیشکش

جنگ نیوز -


انقرہ...ترکی کے ایکسم بینک نے پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے ایک ارب ڈالر کے قرضوں کی پیش کش کر دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ترکی میں ایکسم بینک کے افسران سے ملاقات میں انہیں پنجاب میں زیر تکمیل منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا، بینک افسران نے پاکستان میں انرجی، ٹرانسپورٹ اور رنگ روڈ کے جنوبی حصے کی تکمیل اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے لئے ایک ارب ڈالر قرضہ جات کی پیشکش کی۔ وزیراعلی پنجاب نے نیشنل پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈکوارٹرز کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں مختلف شعبوں کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.