6 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:29
کراچی: مسلح ملزمان بابرغوری کی گاڑی چھین کر فرار ہوگئے
جنگ نیوز -
کراچی...کراچی میں اسٹریٹ کرائم سے عام آدمی ہی نہیں، وفاقی وزراء بھی متاثر ہیں۔ شہرمیں 4 مسلح ملزمان وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ سینیٹر بابر خان غوری کی گاڑی چھین کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما بابر غوری کی گاڑی چھینے جانے کی واردات تھانہ عزیز بھٹی کی حدودمیں ہوئی، ملزمان کی گرفتاری اور گاڑی کی بازیابی کیلئے پولیس حرکت میں آگئی ہے۔ بابر غوری نے جیو نیوز کو بتایا کہ گاڑی میں ان کی بیٹی اور ڈرائیور سوار تھا، جنہیں مسلح افراد نے باہر اتارا اور گاڑی لیکر فرار ہوگئے۔