تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:29

پاکستان میں فوج ہمیشہ مضبوط رہی،سیاستدان کبھی بالادست نہیں رہے، کائرہ

جنگ نیوز -


اسلام آباد...فوج کوکنٹرول کرنے کیلئے سول اداروں کومضبوط کرناہوگا، پیپلزپارٹی کے رہنماقمرزمان کائرہ نے کہاکہ پاکستان میں فوج ہمیشہ مضبوط رہی اورسیاستدان کبھی بالادست نہیں رہے۔ان کاکہناہے کہ اس خطے میں فوج کا کردارحاکمانہ رہاہے اوررہے گا، فوج کوکنٹرول کرنے کیلئے سول اداروں کومضبوط کرناہوگا۔ سول ملٹری تعلقات کے نئے سرے سے تعین کے موضوع پراسلام آبادمیں سیفماکے زیراہتمام منعقدہ ایک سیمینارسے خطاب میں قمرزمان کائرہ کاکہناتھاکہ سیاستدانوں کو کمزور کیا گیا، سیاستدانوں کو بتانا چاہیے کہ ایسا کیوں ہے۔اس موقع پردفاعی تجزیہ کار عائشہ صدیقہ نے کہاکہ سیاستدانوں کی بڑی تعداد آئی ایس آئی اور جی ایچ کیو کی پیداوار ہے،تحریک انصاف چوتھی سیاسی جماعت ہے جس کو جی ایچ کیو کی حمایت حاصل ہے۔ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی ایاز امیر کاکہناتھاکہ ن لیگ سوچتی بعد میں ہے، نہ پہلے کردیتی ہے۔جنرل جہانگیرکرامت کو نوازشریف نے بغیر سنے فارغ کردیا،سویلین ایسا کرے گا تو حالات خراب ہوں گے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.