6 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:29
قاسم ضیاء کا پاکستان اولمپک ایسو سی ایشن کے انتخابات لڑنے کا اعلان
جنگ نیوز -
لاہور...پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر قاسم ضیاء نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے انتخابات لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ لاہور میں قاسم ضیاء نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ پی او اے کے انتخابات 4 فروری کو کرانے کا اعلان کیا جاچکا ہے اس لئے اب وہ انتخاب لڑنے کا باقاعدہ اعلان کرتے ہیں۔اس سلسلے میں انہوں نے فیڈریشنز سے رابطے کئے ہیں اور دوستوں کی حمایت حاصل ہونے کے بعد ہی انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے۔