تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:40

اہل ہزارہ کیلئے کتنے ہی دروازے کھٹکھٹانا پڑیں ،کھٹکھٹائیں گے،الطاف حسین

جنگ نیوز -


کراچی....متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ میں اہل ہزارہ کویقین دلاتاہوں کہ ان کے حقوق کیلئے ہمیں چاہے کتنے ہی دروازے کھٹکھٹانا پڑیں ہم کھٹکھٹائیں گے اورتمام ترمخالفتوں کے باوجودہزارہ اورملک بھرکے محروم ومظلوم عوام کوان کے حقوق دلانے کیلئے اپنی جدوجہدجاری رکھیں گے۔ایم کیو ایم کے اعلامیے کے مطابق انہوں نے یہ بات تحریک صوبہ ہزارہ کے قائدباباحیدرزمان سے فون پر گفتگوکرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر باباحیدرزمان نے ایم کیوایم کی جانب سے پارلیمنٹ میں ہزارے وال کیلئے بھرپورآوازاٹھانے پر الطاف حسین کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ آپ کے لوگوں نے اسمبلی میں مردوں کی طرح ہزار ہ صوبہ کامقدمہ لڑا اور ہزارہ صوبہ کیلئے بڑااہم رول اداکیا،ایم کیوایم کے ارکان نے ہزارہ اورجنوبی پنجاب کے لوگوں کے حقوق کی آواز بھرپور طریقے سے بلندکرکے ثابت کردیا کہ وہی صحیح پارلیمنٹرین ہیں جوپورے ملک کے محروموں کامقدمہ لڑرہے ہیں۔ایم کیوایم نے ہمارے دل موہ لئے ہیں اور ہزارے وال پر جواحسان کیا ہے وہ ہم پرقرض ہے اور مظلوموں کے حقوق کی جدوجہدمیں اب ہم بھی ہرطرح سے ایم کیوایم کے ساتھ ہیں۔ بابا حیدر زمان نے کہاکہ جولوگ ہزارہ صوبہ کی مخالفت کررہے ہیں اورہزارے وال کیلئے آوازاٹھانے پر ایم کیوایم پرالزام تراشی کررہے ہیں دراصل وہ انارکی اورفساد پھیلانے والے ہیں اورہزارہ کے عوام انہیں مستردکرتے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.