6 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:40
سیاسی شعبدہ بازیوں سے صوبے نہیں بنیں گے، چوہدری نثار
جنگ نیوز -
اسلام آباد...قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ سیاسی شعبدہ بازیوں سے صوبے نہیں بنیں گے۔ ایم کیو ایم سندھ اور کراچی میں اپنا خفیہ ایجنڈا پورا کرنا چاہتی ہے۔ پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر میڈیا سے بات چیت میں چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن ہزارہ اور جنوبی پنجاب کے صوبوں کے قیام کے حق میں ہے تاہم ضابطے کے تحت کام کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ جب نئے صوبوں پر اتفاق ہے تو اختلاف کیوں پیدا کیا جارہا ہے۔ نئے صوبوں کے معاملے پر سیاسی شعبدہ بازی کا مقصد اصل مسائل سے توجہ ہٹانا ہے۔