تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:51

مسلم لیگ ق ہم خیال نے 20 ویں ترمیم کے بل کا مسودہ تیار کرلیا

جنگ نیوز -




اسلام آباد...مسلم لیگ ق ہم خیال نے ملک میں نئے صوبوں کی تشکیل کیلئے اپنے طور پر آئین میں 20 ویں ترمیم کے بل کا مسودہ تیار کرلیا ہے، جو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ مسلم لیگ ق ہم خیال کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی کشمالہ طارق نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ ملک میں صوبوں کی تشکیل نو کرکے انتظامی بنیادوں پر 15 صوبے بنائے جانے چاہئیں۔ اس کے تحت آئین میں 20 ویں ترمیم کا مسودہ، پرائیویٹ ممبر کی حیثیت سے جمع کرایاجائے گا۔ انہوں نے بتایاکہ پنجاب میں 5، خیبرپختونخوا میں 4 اور سندھ اور بلوچستان میں تین، تین صوبے بنانے کی تجویز دی گئی ہے، یہ بھی کہاگیاہے کہ نئے صوبوں کی تشکیل 2 تہائی کی بجائے سادہ اکثریت سے ہونی چاہئے۔ جو نئے صوبے تجویز کئے گئے ہیں، ان میں پنجاب میں راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، ملتان اور بہاول پور کے صوبے شامل ہیں۔ اسی طرح خیبرپختونخوا میں پشاور، ڈی آئی خان، ہزارہ اور سوات کے نام سے صوبے جبکہ سندھ میں کراچی، حیدرآباد اور سکھر جبکہ بلوچستان میں کوئٹہ، قلات اور مکران کے نام سے نئے صوبوں کی تشکیل تجویز کی گئی ہے۔ کشمالہ طارق نے بتایا کہ نئے صوبے لسانی کے بجائے انتظامی بنیادوں پر بنانے کا کہاگیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.