6 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:51
نواز شریف کے لب سے پنجاب کے مزید صوبے بنانے پرخوشی ہوئی، جاوید ہاشمی
جنگ نیوز -
ملتان....پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کے لبشیریں سے پنجاب کے مزید صوبے بننے چاہیے جیسے الفاظ سن کر خوشی ہوئی، ملتان پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب یہی بات میں کرتا تھا تو مجھے غدار کہا جاتا تھا میں نے پارٹی ضرور تبدیل کی لیکن الفاظ نہیں بدلے جو پہلے کہتا تھا آج بھی وہی کہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کو امریکا کے حوالے کرنے کی بات کہنے والے یہ بتائیں کہ ایمل کانسی کو کس کے دور حکومت میں باہر بھیجا گیا تھا ان کا کہنا تھا کہ اقتدار کھسکھنے لگا تو میاں شہباز شریف اور چوہدری نثار بھی تو امریکا گئے تھے انہوں نے کہا کہ جنرل مشرف سے 10 سال کا معاہدہ کر کے بیرون ملک جانے پر میاں برادران قوم سے معافی مانگیں میڈیا سے گفتگو کے بعد مخدوم جاوید ہاشمی نے ملتان کی پیر خورشید کالونی میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو ملک کو لوٹے گا ہم اس کا احتساب چاہتے ہیں ہماری پارٹی بجلی ، گیس ، پانی اور ملکی مسائل لوٹنے والوں کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے۔