تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:51

صدر زرداری کا یادگار اور دوٹوک انٹرویو کل جیو نیوز سے نشر ہوگا

جنگ نیوز -


کراچی...صدر آصف زرداری کا خصوصی انٹرویو ہفتہ 7جنوری کو جیو نیوز سے پیش کیا جارہا ہے، اس یادگار اور دوٹوک انٹرویو میں صدر زرداری نے قومی سیاست اور بین الاقوامی صورت حال پر تفصیلی گفتگو کی ہے۔صدر زرداری ان سوالات کے بھی جواب دیں گے کہ کیا انکیچیف جسٹس افتخار چوہدری کے ساتھ ذاتی لڑائی ہے؟صدرزرداری کا اصل دشمن امریکا، فوج، عدلیہ یا میڈیا؟۔جو بے نظیر کو چھوڑ کر بھاگ گئے وہ قاتلوں تک کیسے پہنچیں گے؟۔کیا آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع ایک غلطی نہ تھی؟۔کیا عمران خان کو واقعی کسی خفیہ ہاتھ کی حمائت حاصل ہے؟۔ادارے تباہ اور لوگ بے حال ہوگئے، جمہوریت کو بدنام کس نے کیا؟۔ڈاکٹرذوالفقار مرزا کو پیپلزپارٹی سے کس نے توڑا؟۔کیا آصف علی زرداری نے امریکا میں منصوراعجاز سے ملاقات کی؟۔کیا آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع ایک غلطی نہ تھی؟ اورکیا صدرزرداری کی وجہ سے ایٹمی پروگرام واقعی غیر محفوظ ہے؟۔اور الیکشن قریب آگیا ،پیپلزپارٹی کس کارنامے پر ووٹ مانگے گی؟۔ حامدمیر کے تلخ و شیریں سوالات اور صدر آصف زرداری کے جوابات پر مشتمل گفتگو ناظرین ہفتے کی شب دیکھیں گے۔انٹرویو کے دوران ایک موقع پر جیوکے سینئر اینکر پرسن حامد میر نے جب یہ پوچھا کہ کیا چیف جسٹس سے انکی ذاتی پرخاش ہے تو صدر نے کہا کہ کیاچیف جسٹس صاحب ہمارے گاؤں سے آئے ہیں،صدر نے کہا کہ میں نے ایک زرداری سب پر بھاری نعرہ لگانے سے بھی پارٹی کومنع کیا ہے۔اس سوال پر کہ پی آئی اے، واپڈا ،اسٹیل ملز اور ریلوے سمیت ادارے تباہ ہورہے ہیں تو صدر نے کہا کہ یہ آپکی نظر میں ہیں، یہ کمزور ہورہے ہیں، صدر نے ازراہ تفنن کہا کہ آپ اپنی لینڈکروزر سے سی این جی نکال دیں کیونکہ یہ خطرناک ہوتی ہے تو حامد میر نے کہا کہ میرے پاس تو لینڈکروزر نہیں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.