تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:51

چین: آئس فیسٹیول میں 18 جوڑوں کی اجتماعی شادی

جنگ نیوز -


بیجنگ...چین کے شہر harbin میں جاری آئس اینڈ اسنو فیسٹیول کے دوران 18 جوڑے رشتہء ازدواج میں منسلک ہوئے اور اپنی شادی کی تقریب کو یادگار بنادیا۔ آئس اینڈ اسنو فیسٹیول میں اجتماعی شادی کی تقریب منفی 13 ڈگری سینٹی گریڈ میں ہوئی۔ دولہا دلہن ریڈ کارپٹ پر چلتے ہوئے اسٹیج پر پہنچے ۔ انہوں نے شادی کے ملبوسات پر فر کی جیکٹس بھی پہنی ہوئی تھیں۔ ٹھنڈ سے بچاوٴ کے لئے کئی دولہنوں نے روایتی اونچی ہیل والی سینڈلز کے بجائے بوٹس پہن رکھے تھے جو ان کے لمبے گاوٴنز میں چھپے رہے۔ شادی کرنے والوں میں نائیجیریا سے آیا ہوا ایک جوڑا بھی شامل تھا جس کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ان کی شادی برف پر ہوگی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.