تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:51

ریلوے کو دھکا، قومی خزانے کو اربوں روپے کا دھچکا

جنگ نیوز -
اسلام آباد...وزارت خزانہ نے ریلوے اور بجلی کے بحران میں کمی کے لئے8 ارب 30 کروڑ روپے کی رقم جاری کردی جس سے ریلوے کو ڈیزل خریدنے، تنخواہیں اور پنشن ادا کرنے میں آسانی ہوگی۔ وفاقی سیکریٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود نے جیو نیوز کو بتایاکہ آج ریلوے کے لئے 2 ارب 20 کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ رواں مالی سال جولائی سے جنوری تک ریلوے کے لئے 15 ارب سے زائد کی سبسڈی جاری کی جا چکی ہے۔ سیکریٹری خزانہ ڈاکٹر وقار کے مطابق توانائی کے شعبہ کے لئے 6 ارب روپے کی سبسڈی جاری کی گئی ہے۔ یہ رقم سینٹرل پاور پرچیز کمپنی سے ہوتی ہوئی جلد پاکستان اسٹیٹ آئل تک پہنچ جائے گی اور تیل سے بجلی کی پیداوار بڑھانے میں مدد ملے گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.