6 جنوری 2012
وقت اشاعت: 19:7
لاہور : وفاقی وزیر پیٹرولیم اور آپٹما کے درمیان مذاکرات کامیاب
جنگ نیوز -
لاہور...وفاقی وزیر پیٹرولیم اور آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے درمیان گیس فراہمی کے حوالے سے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔ آپٹما کو آئندہ ہفتے سے 2 روز گیس ملے گی، وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم اور آپٹما کے درمیان مذاکرات گورنر ہاوٴس لاہور میں ہوئے جن میں آپٹما رہنماوٴں نے گیس کی غیر معینہ بندش پر احتجاج کیا۔ اس سے قبل ایم ڈی سوئی گیس عارف حمید نے بریفنگ دی اور بتایا کہ گیس کی شدید قلت ہے فی الحال گیس نہیں دے سکتے، تاہم وفاقی وزیر نے آپٹما کو یقین دلایا کہ آئندہ ہفتے سے 2 روز گیس ملے گی جبکہ دیگر صنعتوں کو فروری سے گیس مہیا کریں گے۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ پہلی ترجیح گھریلو صارفین ہیں، سردی سے یومیہ شارٹ 800 ملین کیوبک فٹ ہوگیا ہے جس پر قابو پا رہے ہیں۔
نواز شریف کا فوجی عدالتوں سے متعلق بیان غیر جمہوری ہے، صاحبزادہ فضل کریم
لاہور … سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ نوازشریف کی کراچی میں فوجی عدالتیں قائم کرنے کی سوچ غیر جمہوری ہے، وہ لاہور میں سنی اتحاد کونسل کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل ایم ایم اے میں شامل نہیں ہوگی بلکہ اپنے پلیٹ فارم اور نشان پر انتخابات میں حصہ لے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہیں اور اتحاد کے آپشن کھلے ہیں۔ صاحبزادہ فضل کریم کا کہنا تھا کہ کسی بھی جماعت سے اتحاد کا فیصلہ کونسل میں شامل جماعتوں کے مشورے سے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل نئے صوبوں کی حامی ہے۔