7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 1:19
اسرائیل کے ساتھ تعلقات پاکستان کیلئے مدد گار ثابت ہوسکتے ہیں،مشرف
جنگ نیوز -
دبئی. . .. .. . .سابق صدر پرویز مشرف نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی وکلالت شروع کردی۔ایک اسرائیلی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئیپرویزمشرف کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات پاکستان کے لئے مدد گارثابت ہوسکتے ہیں۔اسرائیل ایک حقیقت ہے،ہمیں تسلیم کرنا ہوگا۔سابق صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی طرح پاکستان بھی ایک نظریاتی ریاست ہے۔اسرائیل کو تسلیم کرنے سے پاکستان بھارت کے قریب ہوسکتا ہے۔پاکستان کو اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنا چاہئیں،کافی مسلم ممالک کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات ہیں۔پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ پاکستانی یہویوں کے خلاف نہیں،فلسطین کے تنازعے پر پاکستانی عوام اسرائیل کے خلاف ہیں۔پاکستان آزاد فلسطینی ریاست کا مطالبہ کرتا رہے گا۔خورشید قصوری نے اسرائیلی وزیرخارجہ سے ملاقات میری ہدایت پر کی تھی۔