تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 1:30

کراچی:کینٹ اسٹیشن سے ٹرینوں کی روانگی میں تاخیر،مسافروں کا مشکلات

جنگ نیوز -


کراچی.. . . .. . . کراچی کینٹ اسٹیشن سے ٹرینیں اندرون ملک روانگی کیلئے تاخیر کا شکار ہیں۔خیبر میل ،تیز گام اور کراچی ایکسپریس تاحال روانہ نہیں ہوسکی،انہیں گزشتہ رات روانہ ہونا تھا۔خیبر میل کو جمعے کی رات10 بجے روانہ ہونا تھا جبکہ کراچی ایکسپریس کو 5 بجے جبکہ تیز گام اورساڑھے 5 بجے روانہ ہونا تھا ۔روانگی میں تاخیر سے مسافروں کو شدید سردی میں مشکلات کا سامنا ہے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مسافروں نے بتایا کہ وہ کل سے اسٹیشن پر بیٹھے ہوئے ہیں۔راستے کیلئے کھانے پینے کا جو سامان لائے تھے وہ بھی ختم ہوگیا ہے جبکہ ریلوے انتظامیہ کا کوئی فرد معلومات فراہم نہیں کررہا۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اندرون ملک سے ٹرینوں کی آمد میں تاخیر کے باعث روانگی میں تاخیر ہورہی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.