7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 1:30
نیوزی لینڈ:گرم ہوا سے اڑنے والا غبارہ گر کر تباہ،11 افراد ہلاک
جنگ نیوز -
ولنگٹن . . .. . . . .. . نیوزی لینڈ میں گرم ہوا سے اڑنے والا غبارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے۔ حادثہ دارالحکومت ولنگٹن کے شمال میں 94 میل دور قصبہ ٹریٹرون میں پیش آیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق غبارے میں سوار تمام 11 افراد حادثہ کے باعث ہلاک ہوئے۔پولیس نے ہلاکتوں کی تصدیق کر دی تاہم فوری طور پرحادثہ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔عینی شاہدیں کے مطابق غبارہ زمین پر گرنے سے پہلے غبارے کے باسکٹ سے 10 میٹر اونچے آگ کے شعلے بلند ہوتے نظر آئے۔