7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 2:8
امریکی ریاست انڈیانا میں 3 مال بردار ٹرینوں میں تصادم،2 افراد زخمی
جنگ نیوز -
انڈیانا .. . . . . .امریکی ریاست انڈیانا میں تین مال بردار ٹرینیں ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے اور کئی بوگیوں میں آگ لگ گئی۔ریاست انڈیانا کے شمالی مغربی علاقے جیکسن ٹاون شپ میں حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرین نے اسٹاپ پرکھڑی ٹرین کوٹکرماردی جس سے دونوں ٹرینوں کی بوگیاں پٹری سے اترگئیں۔ اس دوران دوسری پٹری پرآنے والی ٹرین حادثے کاشکارہونے والی ٹرین کی بوگیوں سے ٹکرائی جس سے بوگیوں میں آگ لگ گئی۔حادثے کاشکارہونیوالی ایک ٹرین میں آتش گیرمادہ لداہواتھا۔