7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 5:7
پنجاب میں دھند،شہباز شریف کے طیارے کی تاخیر سے لینڈنگ
جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند نے ڈیرے جما لئے ہیں اور متعدد مقامات پر آمدورفت رکاوٹ کا شکار ہے۔ شدید دھند کے باعث دبئی سے آنے والے وزیر اعلیٰ پنجاب کے طیارے نے تاخیر سے لاہور ائرپورٹ پر لینڈنگ کی۔ طیارہ آدھے گھنٹے تک فضامیں چکر لگاتا رہا جس میں وزیر اعلیٰ کے ساتھ ان کا وفد بھی موجود ہے جو ترکی سے واپس آرہا ہے۔ادھر دھند کے باعث اندرون اور بیرون ملک پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔ ذرائع کے مطابق کم از کم غیر ملکی پروازیں کی روانگی تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔ ادھر دھند کے باعث موٹر وے کو بھی بعض مقامات پر بند کر دیا گیا ہے۔ موٹر وے پولیس کے مطابق فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں انٹر چینج تک موٹروے شدید دھند کی لپیٹ میں ہے اس لئے گاڑیوں کو آہستہ چلنے اور ریفلیکٹر کے استعمال کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری جانب لاہور سے خانیوال تک ملتان جی ٹی روڈ شدید دھند کی لپیٹ میں ہے۔