7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 5:7
محمدآصف کی آئی سی سی کی پابندی کیخلاف ثالثی عدالت میں درخواست
جنگ نیوز -
کراچی…ٹیسٹ کرکٹ محمد آصف نے آئی سی سی اینٹی کرپشن ٹریبیونل کی جانب سے عائد سات سالہ پابندی کے خلاف عالمی ثالثی عدالت میں باقاعدہ اپیل کر دی۔ محمد آصف کی وکیل سویتا سکل کے مطابق محمد آصف نے موٴقف اختیار کیا ہے کہ آئی سی سی ٹریبیونل کی جانب سے عائد پابندی غیر قانونی ہے۔ محمد آصف نے عالمی عدالت سے ایک ماہ کے اندر کیس کی سماعت کی درخواست کی ہے۔