7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 6:18
سیالکوٹ جانیوالی پرواز پر آسمانی بجلی گرگئی،برقی نظام متاثر
جنگ نیوز -
لاہور… کراچی سے سیالکوٹ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 396پر آسمانی بجلی گر گئی جس سے پرواز کا برقی نظام شدید متاثر ہوا۔ ائیرلائن ذرائع کے مطابق جہاز کے کپتان نے لاہور ائیرپورٹ پر محفوظ لینڈنگ کر لی ہے اور جہاز میں تمام سوار مسافر اور عملہ محفوظ ہیں۔