تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 6:18

صدر زرداری سے کسی موضوع پر بات نہیں ہوگی، شہباز شریف

جنگ نیوز -


لاہور… وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ صدر آصف زرداری کے ساتھ کسی ایشو پر بات چیت کی ضرورت نہیں۔ پنجاب میں گیس بحران پر جلد سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائیگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب وفد کے ہمراہ ترکی کے پانچ روزہ دورے کے بعد لاہور ایئرپورٹ پہنچے،،علی الصبح شدید دھند کے باعث انکی پرواز ڈیڑھ گھنٹہ تاخیرسے اتری۔ میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ انکا دورہ ،،پنجاب میں غیر ملکی سرمایہ کاریکیلئے اہمیت کا حامل ہے،ترکی کے نجی بنک کے تعاون سے جلدلاہور،فیصل آباد،راولپنڈی اور ملتان میں میٹرو بس سروس کا آغاز کیا جائے گا۔ وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں گیس کی صورتحال پر صوبائی حکومت جلد سپریم کورٹ سے رجوع کریگی،،صدر زرداری کی نواز شریف سے تمام امور پر بات چیت سے متعلق سوال پر انکا کہنا تھا کہ زرداری کیساتھ کسی بھی موضوع پر بات چیت کی ضرورت نہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ترکی سے سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کی مشینری دو روز میں لاہور کیلئے روانہ ہو جائے گی ، اس منصوبے کو جلد صوبے کے دیگر شہروں تک بھی پھیلایا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.