تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:7

سندھ میں تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پر عدلیہ کے ملازمین کی ہڑتال

جنگ نیوز -


کراچی… صوبہ سندھ کی ضلعی عدلیہ کے ملازمین نے اپنی تنخواہوں میں اضافے کے لیئے آج دوسرے روز بھی قلم چھوڑ ہڑتال جاری رکھی جبکہ متحدہ قومی موومنٹ کی طرف سے یہ مسئلہ صوبائی اسمبلی میں لے جانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ آذاد عدلیہ نے اپنی بحالی کے فورا بعد نئی جوڈ یشیل پالیسی کا اعلان کیا تھا جسکا ایک اہم نکتہ کرپشن کے خاتمے کے لیئے عدالتی ملازمین کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ تھا۔ اس فیصلے پرنہ صرف باقی تین صوبوں مین بلکہ سندھ میں بھی ہائی کورٹ کی سطح پر عمل درآمد ہوچکا ہے۔ ماتحت عدالتوں کے ملازمین کی ایک آئینی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ نے گزشتہ سال مئی مین جوڈیشیل الاونس اور یوٹیلٹی الاونس کی مد مین انکی تنخواہوں مین اضافے کا حکم دیا تھا لیکن سندھ کی ضلعی عدالتوں کے ملازمین کو یہ حق تا حال نہیں دیا گیا۔آج متحدہ قومی موومنٹ کی لیگل کمیٹی کے سربراہ اور رکن سندھ اسمبلی مقیم عالم ایڈوکیٹ اور دیگر عہدیداروں ہڑتالی ملازمین کے کیمپ گئے ۔مقیم عالم ایڈوکیٹ نے اپنے خطاب میں ہڑتالی ملازمین کو یقین دلایا کہ وہ ان سات ہزار ملازمین کا مسئلہ حکومت تک پہنچائیں گے اور اسے حل کرائیں گے۔آج کے احتجاج کی اہم بات یہ تھی کہ احتجاجی ملازمین اپنے سروں پر کاغذ کے بنے ہوئے ترازو لگائے ہوئے تھے اور انصاف انصاف کے نعرے بلند کررہے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.