7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:5
چمن :پاک افغان سرحد پر ملی میٹر اینٹی ائیر کرافٹ گن نصب
اے آر وائی - سلالہ چیک پوسٹ جیسے واقعات دوبارہ نہ ہوں اس مقصد کے لیئے پاک افغان سرحد پر پہلی بار ملی میٹر اینٹی ائیر کرافٹ گن نصب کردی گئی ہے۔
ایف سی ذرائع کے مطابق ملی میٹر اینٹی ائیر کرافٹ گن چار ہزار میٹر بلندی پر اڑنے والے جہاز کو مار گرا سکتا ہے ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ سرحد پر زمینی طور پر بھی سیکورٹی کو انتہائی سخت کردیا گیا ہے اور کئی سو کلو میٹر پر جوان تعینات کر دئے گئے ہیں ۔ایف سی اہلکاروں کو سرحدی خلاف ورزی پر بلا نوٹس کارروائی کا اختیار بھی دے دیا گیا ہے۔