7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:19
پرویز مشرف کو وطن واپسی پر گرفتار کرلیں گے، وکیل ایف آئی اے
جنگ نیوز -
راولپنڈی… ایف آئی اے کے وکیل نے کہاہے کہ سابق صدر پرویزمشرف جب بھی وطن واپس آئے انہیں سابق وزیراعظم بینظیربھٹوکے قتل کیس میں گرفتارکرلیاجائے گا۔ بینظیرقتل کیس میں فریق استغاثہ ایف آئی اے کے وکیل چودھری ذوالفقار نے ، کیس کے جیل ٹرائل کے بعد میڈیا سے گفت گو میں بتایاکہ ، پرویزمشرف کوعدالت مفرور قرار دے چکی ہے، انکی گرفتاری کیلئے کسی نئے وارنٹ کی ضرورت نہیں ہوگی، وکیل استغاثہ نے بینظیر قتل کیس کے جیل ٹرائل سے متعلق بتایاکہ آج فریق صفائی کے وکلاء پیش نہیں ہوئے اس لئے بیان قلم بند کرانے والے استغاثہ کے گواہوں پر جرح نہیں ہوسکی، جج نے وکیل صفائی کو کہاہے کہ آئندہ سماعت پر وہ نہ آئے تو انکا گواہوں پر جرح کا حق ختم کردیا جائے گا ، بعد میں مقدمہ کی سماعت 17 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔