7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:19
برطانیہ: سائنسدانوں نے زیرِ آب مخلوقات کی نئی نسلیں دریافت کرلیں
جنگ نیوز -
لندن…این جی ٹی…برطانوی سائنسدانوں نے زیرِ آب مخلوقات کی نئی پوشیدہ نسلیں دریافت کرلیں۔برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے زیرِ آب رہنے والی مخلوقات کی کئی نئی اور پوشیدہ نسلیں دریافت کرنے کا انکشاف کیا ہے۔قطبِ جنوبی میں2ہزار میٹر گہرائی میں دریافت کی گئی اسٹار فش،کیکڑے ،آکٹوپس اور دیگر کئی آبی مخلوقات کی ان پوشیدہ نسلوں کو منظرِ عام پر لانے کے لیے سمندر کی گہرائی تک جانے والے ریموٹ کنٹرول روبوٹIsisکا سہارا لیا گیا۔اب تک دنیا سے پوشیدہ یہ تمام آبی مخلوقات قطبِ جنوبی کےEast Scotia Ridgeکے ہائیڈروتھرمل وینٹس میں رہنے کو ترجیح دیتی ہیں جہاں کا درجہِ حرارت382ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوتا ہے۔