7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:52
بپاشا با سو کاآج جنم دن ہے،33برس کی ہوگئی
جنگ نیوز -
ممبئی…این جی ٹی… اپنی قاتلانہ اداؤں اور سحر انگیز آنکھوں سے لوگوں کو مسحور کردینے کی صلاحیت رکھنے والی بالی ووڈ کی معروف اداکارہ بپاشا باسو آج 7جنوری کو اپنی 33ویں سالگرہ منا رہی ہے۔بھارتی فلم انڈسٹری میں بنگال کی ساحرہ کے نام سے مشہور بپاشا 7جنوری 1979 ء کو بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں پیدا ہوئیں ۔ صرف 17سال کی عمر سے ہی ماڈلنگ کے شعبے میں قدم رکھنے والی بپاشا نے اپنے بالی ووڈ کیرئیر کا آغاز2001میں فلم" اجنبی"سے کیا۔اسکے بعد بپاشا نے راز، جسم،فٹ پاتھ، نو انٹری،پھر ہیرا پھیری،کارپوریٹ،دھوم2،ریس،بچنا اے حسینو ، لمحہ اوردم مارو دم جیسی مختلف موضاعات کی فلموں میں کام کرکے کئی ایوارڈز اپنے نام کرتے ہوئے اداکاری کے شعبے میں اپنی صلاحیتیں منوائیں۔بپاشا کی آنے والی فلموں میں پلےئرز ،جوڑی بریکرز،Singularity،راز3Dاور ریس2 شامل ہیں جو اسی سال سینما گھروں کی زینت بنیں گی۔