تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:41

پنجاب بھر کی صنعتوں کو ہفتے میں دو دن گیس فراہم ہو گی،ڈاکٹر عاصم

جنگ نیوز -


لاہور… وفاقی وزیرپٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین نے کہاہے کہ پنجاب بھر کی صنعتوں کوہفتے میں دودن گیس فراہم کریں گے، گیس بحران کے حوالے سے کمیٹی بنادی ہے۔ وفاقی وزیرپٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین نے جیونیوزکے نمائندے جواد ملک سے ٹیلی فون پرگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سب سے پہلی ترجیح گھریلو صارفین ہیں،سردی کے باعث شارٹ فال800ملین کیوبک فٹ پرچلا گیا ہے۔ان کاکہناتھاکہ گیس بحران کے حل کیلئے گوہر اعجاز کی سربراہی میں کمیٹی بنائی ہے۔کمیٹی سات روز میں این ایل جی منصوبے کے حوالے سے رپورٹ دے گی جس پر فوری عمل ہوگا۔وفاقی وزیرپٹرولیم کاکہناتھاکہ این ایل جی کوچھ ماہ کے اندرسسٹم میں لاکرگیس کی قلت کاخاتمہ کریں گے۔انہوں نے کہاکہ گھریلو صارفین کوفیصلہ کرناہوگاکہ چندروز کیلئے ہیٹرچلائیں یا وہ ہیٹروں کوبند کردیں اورصنعتیں چلائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.