تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:41

ملک میں انقلاب مسلم لیگ ن ہی لائے گی، نواز شریف

جنگ نیوز -


کوئٹہ… مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں انقلاب ان کی جماعت ہی لائے گی اور وہ ملک کو باوقار طریقے سے 21ویں صدی میں لے کر جائیں گے۔کوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں پارٹی کارکنوں سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت ملک میں تبدیلی لارہی تھی لیکن اس وقت ہماری حکومت کی تبدیلی نے ملک کو تباہ کردیا، اس موقع پر ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈکٹیٹر نے ان کے اور ملک کے بارہ تیرہ سال ضائع کردئے، وہ پچھلے دس سالوں میں ملک کی تقدیر بدل دیتے لیکن ان کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں، آج ملک کابرا حال ہے، بجلی کی لوڈشیڈنگ ہے گیس ہی نہیں مل رہی اور بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ بڑھ رہی ہے، ملک کا برا حال کرنے والوں کا حال بھی برا ہونا چاہئے، بلوچستان کے مسائل کے حوالے سے میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ صوبے کے ایشوزپرجلد ہی قومی کانفرنس بلائی جائے گی،یہ کام حکومت کو کرنا تھا جو وہ کررہے ہیں، میاں نواز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر اللہ نے انہیں موقع دیا تو وہ گوادر سے ملک بھر میں سڑکوں کو جال بچھائیں گے، پارٹی کارکنوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کارکن پارٹی کا سرمایہ ہیں ان کی قدر کی جائے گی، اس موقع پر انہوں نے بلوچستان کے صوبائی وضلعی سطح کے صدور و جنرل سیکرٹریز کورائے ونڈ آنے کی دعوت دے دی، اس سے قبل پارٹی کارکنوں نے میاں نواز شریف سے ملاقات نہ کرائے جانے پر احتجاج کیا ، تاہم بعد میں میاں نواز شریف خود ان سے ملاقات کے لئے وہاں آگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.