تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:52

آئی ایس آئی سے تعلقات کا الزام،مادھوری گپتا پرفرد جرم عائد

جنگ نیوز -


نئی دہلی… بھارتی عدالت نے سابق بھارت سفارت کار اور مبینہ آئی ایس آئی ایجنٹ مادھوری گپتا کے خلاف فرد جرم عائد کردی ہے۔ بھارتی عدالت نے مادھوری گپتا کو آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے سیکشن تین اور پانچ کے تحت مجرم قراردیا ہے۔ اس سیکشن کے تحت کم از کم سزا3 سال جیل ہے۔ اپریل 2010 میں گرفتار کی گئی مادھوری گپتا کے خلاف گزشتہ سال جولائی میں 7 سو صفحات پر مبنی جارچ شیٹ فائل کی گئی تھی۔ اسکے علاوہ 30 سے زائد گواہان کے بیانات رکارڈ کیے گئے ،53 سالہ گپتا نے اسلام آباد میں بھارتی پریس انفارمیشن سیل کی سیکرٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کے مطابق مادھوری نے معلومات لیک کرنے کے لیے ایک لاکھ کی رشوت بھی لی تھی ۔ مادھوری پر الزام ہے کہ انہوں نے معلومات پاکستانی ایجنٹس کو بذریعہ ای میل اور فون دیں۔ پاکستان میں مادھوری کے دفتر اور رہائش کے 5 کمپیوٹر قبضے میں لے لیے اور سم کارڈز بھی لے لیے ہیں۔ چارج شیٹ میں الزام ہے کہ مادھوری نے ایک پاکستانی جمشید کے ساتھ مل کر یہ کام کیا جس سے وہ محبت کرتی ہے اور جلد ہی دونوں شادی کرنے والے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.