تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:57

کراچی:کالعدم تنظیم کا بلوچستان کا امیر مار گیا، پولیس کا دعویٰ

جنگ نیوز -


کراچی …افضل ندیم ڈوگر…کراچی کے علاقے گلشن جمال میں پولیس مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم کا صوبائی امیر ہلاک ہوگیا جبکہ حساس ادارے کے دو اہلکار زخمی ہوئے۔ ایس ایسی پی سی آئی ڈی فیاض خان نے بتایا کہ حساس ادارے کی نشاندہی پر وہ اپنی ٹیموں کے ہمراہ راشد منہاس روڈ پر کارروائی کیلئے پہنچے تو گلشن جمال کے قریب ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی اور فائرنگ کردی جس سے حساس ادارے کے دو اہلکار ماجد اور ارشد زخمی ہوگئے۔ جوابی کارروائی کے دوران ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کی شناخت یاسین شاہ عرف سائیں کے نام سے ہوئی جو کالعدم تحریک ِ طالبان پاکستان بلوچستان کا امیر بتایا گیا ہے جبکہ اس کے ساتھی صابر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے دو دستی بم اور دو پستولوں کے علاوہ گاڑی بھی برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مارا جانے والا یاسین شاہ کراچی میں گزشتہ دنوں ان کے ہاتھوں گرفتار ملزمان کا ساتھی اور نارتھ ناظم آباد میں دوہفتے کے دوران موبائل فون کمپنیوں کے دفاترپر فائرنگ اور بم حملوں میں ملوث گروہ کا ماسٹر مائنڈ تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.