تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 12:19

دنیا کی مہنگی ترین کتاب کا نایاب ایڈیشن نیلامی کے لیے پیش

جنگ نیوز -


نیو یارک…این جی ٹی…دنیا کی مہنگی ترین کتاب برڈز آف امریکا کا نایاب ایڈیشن نیلامی کے لیے پیش کردیا گیا،7سے10ملین ڈالر میں نیلام ہونے کی توقعات ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکا کے مشہور نیلام گھرکرسٹیزکے تحت دنیا کی مہنگی ترین کتاب برڈزآف امریکا کا نایاب ایڈیشن نیلامی کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔معروف مصنفJohn James Audubon's کی برڈز آف امریکا نامی اس کتاب کا ایک نادر نمونہ نیلام گھر Sothebysکے تحت 2010ء میں 7اعشاریہ3ملین پاؤنڈ میں نیلام ہوچکا ہے۔امریکہ کے400سے زائد پرندوں کی بڑے سائز کی تصاویر پر مبنی یہ کتاب ساڑھے تین فٹ بڑی ہے جسکی صرف120کاپیاں شائع کی گئی تھیں۔ ڈیوک آف پورٹ لینڈ کے وارثوں کی جانب سے کرسٹیز کے ذریعے نیلامی کے لیے پیش کی گئی یہ کتاب انتہائی بہترین حالت میں موجود ہے جسکی7سے10ملین ڈالر تک میں نیلام ہوجانے کی اُمیدظاہر کی جارہی ہے۔برڈز آف امریکہ نامی یہ کتاب 14سے19جنوری تک کرسٹیز کی راک فیلرسینٹر گیلری میں نمائش کے لیے پیش کی جائیگی جبکہ اسکی نیلامی20جنوری کو کی جائیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.