تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 12:19

میکسیکو :دنیا کے سب سے اونچے پُل کا افتتاح

جنگ نیوز -


میکسیکوسٹی…این جی ٹی…میکسیکو میں تعمیر کردہ دنیا کے سب سے اونچے پُل کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔اس پُل کو اس کی اونچائی کے باعث دنیا کے سب سے اونچے پُل کا اعزاز دیا گیاہے جو زمین سے1ہزار 321 فٹ اونچا جبکہ 3ہزار 687فٹ لمبا ہے۔پہاڑوں میں تعمیر کردہ اس پُل کی اونچائی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتاہے کہ اس کے درمیان فرانس کا بلندترین ایفل ٹاور بھی با آسانی سما سکتا ہے۔میکسیکو کے صدر Felipe Calderon نے 1.42 بلین ڈالر کی لاگت سے بنائے گئے اس پُل کا افتتاح کیا جسے چار سال کے عرصے کے دوران 86 فیصدمکمل کر لیا گیا ہے جبکہ اس سال جنوری کے اختتام تک اس کی مکمل تکمیل کے بعد دنیا کے سب سے اونچے پُل کو عام ٹریفک کی آمدورفت کیلئے کھول دیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.